رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سے شکست تسلیم کرلی

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سے شکست تسلیم کرلی

رانا ثنا اللہ کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سے شکست تسلیم کرلی

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2024

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 پر ہونے والی شکست کو تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بولا کہ میں اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں اور اس کو تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے شکست کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ الیکشن کے نتائج ہماری توقعات کے مطابق نہیں آئے اور عوام نے کسی اور کو ووٹ دیے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کا حلقہ این اے 100 رانا ثنا اللہ کا ہوم گراؤنڈ ہے جہاں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 1 لاکھ 31 ہزار 941 ووٹ لے کر میدان مارا جبکہ رانا ثنا اللہ 1 لاکھ 12 ہزار 639 ووٹ لے سکے تھے۔

مولانا فضل الرحمان کے مینڈیٹ چوری کرنے اور پریس کانفرنس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’انہیں الیکشن ٹریبونل جانا چاہیے، میں مولانا کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان کی جگہ میدان میں ہوں گے‘۔

انہوں نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ کیا ہم سب نہیں جانتے تھے کہ الیکشن میں جے یو آئی کی پوزیشن کیا ہوگی؟ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!