ارشد شریف کے قتل کے بعد مراد سعید اُن کے گھر میں چھپا تھا، فیصل واؤڈا

ارشد شریف کے قتل کے بعد مراد سعید اُن کے گھر میں چھپا تھا، فیصل واؤڈا

ارشد شریف قتل کیس میں سلمان اقبال کا نام صرف معاملہ الجھانے کیلیے لایا گیا
ارشد شریف کے قتل کے بعد مراد سعید اُن کے گھر میں چھپا تھا، فیصل واؤڈا

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

سینیٹر فیصل واؤڈا نے ایک بار پھر ارشد شریف قتل کیس اور مراد سعید کے حوالے سے بڑے دعوے کیے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا اور پورے پاکستان کو چلینج دیا کہ کوئی اُن کی بات غلط ثابت کرے کہ ارشد شریف کےقتل کے بعد مراد سعید  ارشد کے گھر میں چھپے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس کو الجھانے کیلیے مقدمے میں سلمان اقبال کا نام شامل کیا گیا جبکہ وہ تو صرف کاروباری آدمی ہیں اور اُن کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا تک نہیں تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی  نےمرادسعید کو اپنے بعدلیڈر   نامزد کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کچھ بڑا ہونے کا پتہ تھا لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ ارشد کا قتل ہوگا جبکہ بانی پی ٹی آئی کو کہہ کر آیا تھا  آپ پر حملہ ہونے والا ہے، بانی پی ٹی آئی پر حملہ ان کی جان لینے کے لئے ہی ہوا تھا۔

واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی  سے جانے پر  ارسلان ستی نامی شخص نے دباؤ ڈالا اور اس شخص کو فیض حمید نے ملازمت پر رکھا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!