رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سراؤں نے میک اپ زیادہ کیا تھا، شناخت ممکن نہیں، رانا ثنا
ویب ڈیسک
|
27 May 2024
مسلم لیگ ن کے رہنما اور اہم حکومتی شخصیت رانا ثنا اللہ نے رؤف حسن پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بڑا بیان جاری کردیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد کی مارکیٹ میں نجی دفتر کے باہر حملہ ہوا تھا۔
اس حملے کے بعد دعوی کیا گیا تھا کہ حملہ آور خواجہ سرا تھے جو موقع سے فرار ہوگئے۔ پی ٹی آئی، رؤف حسن اور اسلام آباد پولیس نے اسے قاتلانہ حملہ قرار دیا۔
اب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سراؤں نے میک اپ زیادہ کیا ہوا تھا جس کیوجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں ہے۔
اس سے قبل رانا ثنا اللہ نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ اب بات اگر خواجہ سراؤں تک آگئی ہے تو معافی ہی بہتر ہے۔
Comments
0 comment