راولپنڈی، پی ٹی آئی کے مظاہرین پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی
Webdesk
|
24 Nov 2024
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین پر مبینہ طور پر پولیس کی سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کالا ڈھوک میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کی جانب سے مبینہ سیدھی فائرنگ کی ویڈیوز آن لائن شیئر کی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کسی بھی دھمکی سے بے خوف ہے اور احتجاج کے لیے اسلام آباد جانے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کر لے گی۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی گئی جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سیلولر ڈیٹا میں خلل پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو کم سے کم تکلیف پہنچے لیکن غیر ملکی وفد جلد ہی اسلام آباد پہنچنے والا ہے۔
Comments
0 comment