روزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پروگرام میں نوسربازی کرنے والا ملزم گرفتار

روزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پروگرام میں نوسربازی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے بھکر سے ملزم کو گرفتار کرلیا
روزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پروگرام میں نوسربازی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2025

پنجاب کے علاقے بھکر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف کے لیے متعارف کرائے گئے امدادی پروگرام میں نوسزبازی کرنے والے شخص کوپ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر بھکر کے مطابق ملزم شہریوں کو ملنے والے دس ہزار کے پے آرڈرز میں سے 500 روپے اپنا کمیشن وصول کررہا تھا، جس کی شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت ثمر کےنام سے ہوئی جس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ملزم ثمر مستحق فرد کو 10 ہزار کی بجائے 9500 روپے دے رہا تھا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو 10 ہزار روپے کی رقم دی جارہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر بھکر نے کہا کہ کسی بھی قسم کے کمیشن کے نام پر فراڈ ناقابل برداشت ہے  اور ایسے عناصر کو ہرگز چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!