سعودی عرب کی جانب سے گوادر کے بارش متاثرین کیلئے بڑی امداد
Webdesk
|
10 Mar 2024
اسلام آباد: گوادر میں تباہ کن بارشوں کے متاثرین کیلئے سعودی عرب کی جانب سے 875 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے نے سعودیہ ریلیف کے تعاون سے بارش متاثرین کیلئے امداد گوادر روانہ کردی ہے۔ اسلام آباد سے گوادر کے لیے یہ سامان وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے روانہ کیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 875 ٹن امدادی سامان بذریعہ کنٹینرز اسلام آباد سے گوادرکیلئے روانہ کیا گیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان میں 9 ہزارشیلٹرکیمپس اور 9 ہزار راشن کے بیگز شامل ہیں۔
یہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے سعودی عرب کا تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات آئندہ بھی مزید مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ 'میں بلوچستان کی جانب سے خادم حرمین شریفین اور سعودی حکومت کی امداد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments
0 comment