سابق صوبائی وزیر کا قتل کیس، وزیراعلی گنڈا پور اور بھائی باعزت بری

سابق صوبائی وزیر کا قتل کیس، وزیراعلی گنڈا پور اور بھائی باعزت بری

واضح رہے کہ 2013 میں عید الضحی کے موقع پر صوبائی وزیر قانون اسرار خان گنڈاپور پر خود کش قاتلانہ حملہ ہوا تھا
سابق صوبائی وزیر کا قتل کیس، وزیراعلی گنڈا پور اور بھائی باعزت بری

آفتاب مہمند

|

22 Jun 2024

مشہور زمانہ سابق صوبائی وزیر اسرار خان گنڈہ پور خودکش دھماکہ دہشت گردی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے وزیراعلی علی امین خان گنڈہ پور انکے بھائی سٹی میئر عمر امین خان گنڈہ پور اور مرحوم زاہد الرحمن خان گنڈاپور کو باعزت بری کر دیا۔

اسرار اللہ خان کے بھائی انعام اللہ خان  کی جانب سے معروف قانون دان اقبال شاہ گیلانی جبکہ علی امین خان برادران کی جانب سے کیس کی پیروی مشہور و معروف قانون دان غلام محمد سپل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2013 میں عید الضحی کے موقع پر صوبائی وزیر قانون اسرار خان گنڈاپور پر خود کش قاتلانہ حملہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں اسرار اللہ خان سمیت کئی لوگ شہید ہوئے تھے۔

جس کی دعویٰ داری اسرار اللہ خان کے بھائی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ خان گنڈاپور نے علی امین خان ، عمر امین حان ، اور مرحوم زاہد الرحمن خان گنڈاپور پر کی تھی۔

دس سال کیس کی باقاعدہ سماعتیں اور تحقیقات ہوتی رہیں ، آج انسداد دہشتگردی عدالت ڈی آئی خان نے علی امین خان ، عمر امین خان اور مرحوم زاہد الرحمن خان کو کیس سے باعزت بری کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!