سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی گرفتار
عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔

Webdesk
|
3 Aug 2025
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
Comments
0 comment