صدر، وزیراعظم بننے کیلیے کم از کم تعلیمی قابلیت کا بل پیش

صدر، وزیراعظم بننے کیلیے کم از کم تعلیمی قابلیت کا بل پیش

سینٰٹ میں حکومتی رکن نے صدر، وزرا، وزرائے اعلیٰ سمیت تمام اراکین اسمبلی کی کم سے کم تعلیمی قابلیت کا بل پیش کیا
صدر، وزیراعظم بننے کیلیے کم از کم تعلیمی قابلیت کا بل پیش

Webdesk

|

10 Sep 2024

سینٰٹ میں حکومتی رکن نے صدر، وزرا، وزرائے اعلیٰ سمیت تمام اراکین اسمبلی کی کم سے کم تعلیمی قابلیت کا بل پیش کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 میں ترمیم کا بل سینیٹر ثمینہ ممتاز نے پیش کیا جس میں صدر، وزیراعظم، وفاقی صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ کی تعلیم قابلیت کو کم از کم گریجویشن تک ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت، وزیراعظم، وزیرائے اعلیٰ، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویٹ ہو۔

اس کے علاوہ بل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا اور  وزرا مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں۔ ان عہدوں پر منتخب شخص کے پاس بیچلرز  یا اس کے برابر کی ڈگری ہو۔ سینیٹر عینی مری نے وفاقی نگرانی نصاب ، نصابی کتب اور تعلیمی معیارات بل پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ مڈل اور ہائی اسکول کے نصاب میں تولیدی صحت تعلیم شامل کی جائے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بل کی مخالفت کی اور اپوزیشن جماعتوں نے اس پر احتجاج بھی کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!