صدر مملکت نے افواج پاکستان سے متعلق ترامیمی بل کو منظور کرلیا

صدر مملکت نے افواج پاکستان سے متعلق ترامیمی بل کو منظور کرلیا

صدر زرداری کے دستخط کے بعد ترامیم قانون بن گئیں
صدر مملکت نے افواج پاکستان سے متعلق ترامیمی بل کو منظور کرلیا

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے فوج سے متعلق چاروں ترمیمی بلوں پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ قوانین باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔

صدر نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 سمیت تمام بلوں کی منظوری دے دی۔

آرمی ایکٹ میں کی گئی اہم ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) ہوں گے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدتِ ملازمت اُس دن سے شروع ہوگی جس دن اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل متعلقہ ذیلی سیکشن کے تحت خدمات انجام دیں گے۔

وفاقی حکومت چیف آف ڈیفنس فورسز کے فرائض و اختیارات کا تعین کرے گی۔

ترمیمی بل میں یہ بھی شامل ہے کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم ہوجائے گا۔ 

وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو تین سال کے لیے تعینات کریں گے۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع بھی وزیراعظم کی سفارش پر ہوسکے گی، اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید یہ کہ ریٹائرمنٹ کی عمر اور سروس کے عمومی قواعد کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہوں گے۔

یہ عہدہ سنبھالنے والا افسر بطور جنرل اپنی خدمات انجام دے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!