صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو بطور جج برطرف کرنیکی منظوری دے دی

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو بطور جج برطرف کرنیکی منظوری دے دی

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔
صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو بطور جج برطرف کرنیکی منظوری دے دی

Webdesk

|

20 Mar 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو بطور جج سپریم کورٹ برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔

مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونیکا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنیکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف 9 شکایات کا جائزہ لیا۔

ان شکایات کا جائزہ آئین کیآرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت لیا گیا، مظاہر نقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے جس کے باعث انہیں جج کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!