صدر پاکستان کے اکاؤنٹ سے عارف علوی کی آخری پوسٹ سامنے آگئی

صدر پاکستان کے اکاؤنٹ سے عارف علوی کی آخری پوسٹ سامنے آگئی

پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے
صدر پاکستان کے اکاؤنٹ سے عارف علوی کی آخری پوسٹ سامنے آگئی

Webdesk

|

9 Mar 2024

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی آخری پوسٹ کی اور بتایا ہے اس کے بعد اس اکاؤنٹ کا سارا کنٹرول ملک کے 14ویں منتخب صدر کے پاس چلا جائے گا۔

انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور میں نے جو اچھے اعمال کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میں اور میری اہلیہ ثمینہ علوی (سابق خاتون اول) بھی ملک کیلیے دعا گو ہیں اور ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’پریس آف پاکستان‘ اکاؤنٹ 2018 میں میں نے بنایا تھا اور اس ایکس ہینڈل سے بطور 13واں صدر یہ میری آخری پوسٹ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!