عمران خان کی کردار کشی کیلیے طوائفیں اور ہیجڑے لائے گئے مگر عوام کی محبت کم نہ ہوئی، شیر افضل مروت

عمران خان کی کردار کشی کیلیے طوائفیں اور ہیجڑے لائے گئے مگر عوام کی محبت کم نہ ہوئی، شیر افضل مروت

اپنے اور کارکنان کیخلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز پر لعنت بھیجتا ہوں، شیر افضل مروت
عمران خان کی کردار کشی کیلیے طوائفیں اور ہیجڑے لائے گئے مگر عوام کی محبت کم نہ ہوئی، شیر افضل مروت

آفتاب مہمند

|

9 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے ضلع باجوڑ کے علاقہ راغگان میں سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کے رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام مفلوج ہوچکا ہے، نواز شریف کے بیٹوں نے 9 ارب روپے میں لندن میں پلیٹ خریدیں۔ وہی پلیٹ 18 ارب میں ملک ریاض پر بیچے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے لیکن اس کے بھائی کہتے ہیں ایون فیلڈ ہمارے ہیں ۔ مریم نواز کہتی ہے کہ میرا دادا پاکستان کا امیر ترین اۤدمی تھا۔ لیکن شہباز شریف کہتاہے کہ میرے باپ نے غربت میں زندگی گزاری۔ یہ سارے جھوٹے بھی ہے ، مکار بھی ہے ، چور بھی اور سیاست کے سب سے بڑے منافق بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاکستانیوں ایسے لوگوں کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، اب مقابلہ ہے دو فریقین کے مابین ، ایک فریق ہے عوام پاکستان جن کے ووٹ سے وزیر اعظم بنتا ہے، یہ اۤئین ، قانون ،رواج اور روایت ہے اور دوسرا فریق کرپٹ اور بوسیدہ نظام ہے۔ نظام سب سے بڑے چور کو ہم پر مسلط کرنا چاہتاہے۔

افضل مروت نے کہا کہ اگر عوام ڈر گئے ،پھسل گئےاور غلط فہمی میں رہے یا عوام نے جرات کا مظاہرہ نہیں کیا تو سن لو یہ 25 کروڑ عوام اس بوسیدہ نظام کے باز گزار بنیں گے، اس نظام میں انصاف نہیں ہے۔ عمران خان اپنے بے گناہی کی سزا بھگت رہاہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حقوق کی بات کرتاہے تو جیل میں پڑا ہے۔ عمران خان عوام کی حقیقی اۤزادی کا علمبردار ہے۔ تو اۤج سزا بھگت رہاہے۔ غلط اور بدبو دار کتابیں ان پر لکھی گئی اور طوائفوں کو لایا گیا ، ہیجڑوں کو لایا گیا۔

افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے  اہل خانہ اور بہنوں پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے۔ کتنے گرگئے یہ لوگ لیکن عوام کی عمران خان کیساتھ محبت پھر بھی برقرار ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن  اور ان کے حواری الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اور الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہے ہیں مگر ہم ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے۔

’وہ کہتے ہیں کہ فروری میں برفباری ہوتی ہے لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ لکی مروت میں برفباری نہیں ہوتی‘۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک میں حقیقی اۤزادی اور جمہوریت کیلئے عمران خان کے قیادت میں جنگ لڑرہے ہیں۔ باجوڑ کنونشن میں عوام نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے ورکرز اور رہنماوں پر مختلف مقدمات کے پرچے کاٹے گئے لیکن پرچوں پر لعنت بھیجتاہوں۔

 کنونشن سے سابقہ صوبائی وزیر شکیل خان ، انورزیب خان ، گل ظفر خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!