کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج جاری کر دیے، کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا

3 hours ago

کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج جاری کر دیے، کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا

پہلی پوزیشن لڑکوں نے حاصل کی
کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج جاری کر دیے، کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2026

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 76 ہزار 152 طلبہ و طالبات رجسٹرڈ تھے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔

بورڈ کے مطابق ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے، جبکہ 29 ہزار 655 امیدوار امتحان پاس نہ کر سکے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 952 امیدوار امتحانات میں غیر حاضر رہے۔

گریڈز کی تفصیلات کے مطابق 35 ہزار 529 امیدواروں نے اے ون، 51 ہزار 22 نے اے، 34 ہزار 910 نے بی اور 17 ہزار 153 طلبہ نے سی گریڈ حاصل کیا۔

نتائج کے ساتھ میرٹ لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ محمد اذلان سید نے 1040 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جو مجموعی نمبروں کا 94.55 فیصد بنتا ہے۔

ریجا کامران نے 1034 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ عدنان نے 1033 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کراچی میٹرک بورڈ نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!