بنگلا دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

بنگلا دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

سب سے زیادہ اموات کاکس بازار سب سے زیادہ متاثرہ ضلع میں ہوئیں
بنگلا دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

Webdesk

|

13 Jul 2026

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے 7 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جہاں متعدد سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے تباہ ہوچکے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ اموات کاکس بازار سب سے زیادہ متاثرہ ضلع میں ہوئیں۔ بنگلہ دیش کے حکام کے مطابق 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان سیلابی پانی میں محصورہیں ، جنہیں محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بنگلہ دیش کی فوج، بحریہ اوردیگر امدادی ادارے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ اوردوردراز علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور طبی امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!