نمبر کے بغیر واٹس ایپ طرز کی موبائل ایپ سے چیٹ اور کالز ممکن

نمبر کے بغیر واٹس ایپ طرز کی موبائل ایپ سے چیٹ اور کالز ممکن

سگنل نے فیچر آزمائشی طور پر متعارف کروادیا
نمبر کے بغیر واٹس ایپ طرز کی موبائل ایپ سے چیٹ اور کالز ممکن

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

واٹس ایپ کی متبادل قرار دی گئی پیغام رسائی کی موبائل اپیلیکیشن سگنل نے نمبر کے بغیر دوستوں سے تعلق رکھنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی سائٹ کے مطابق سگنل کی جانب سے اس فیچر کو ’یوزر نیم‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کو آزمائش کیلیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

آزمائشی طور پر استعمال کرنے والے افراد بغیر فون نمبر کے دیگر افراد سے صرف یوزر نیم (آئی ڈی نام سے بناکر) باآسانی رابطے کررہے ہیں۔

اس کو استعمال کرنے کیلیے صارف کو سیٹنگز کے آپشن میں جاکر پروفائل کے مینیو کو کلک کر نے یوزر نیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد نمبر غائب اور صرف نام ظاہر ہوگا۔

اس کے علاوہ سینٹگ تبدیل کرنے پر بار کوڈ بھی آجائے گا جس کے بعد دیگر دوستوں کو اُسے بھیج کر رابطہ قائم کیا جاسکے گا جبکہ سرچ بار سے جیسے فیس بک، ایکس پر آئی ڈی سرچ کی جاتی ہے ویسے ہی صارف کو اُس کے دوست تلاش کر کے ایڈ کرسکیں گے۔

نئے چیٹ بار میں یوزر نیم ڈھونڈ کر کسی اور شخص سے باآسانی رابطہ کیا جاسکے گا۔ صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کبھی بھی اپنا یوزر نیم بدل سکیں لیکن ایسی صورت میں کوئی دوسرا صارف بدلا گیا یوزر نیم اپنے استعمال میں لا سکے گا۔

سگنل کا یوزر نیم فیچر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کے ناموں سے مختلف ہے۔ بلکہ اس کی مدد سے فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ برس شروع کی گئی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!