شفاف اور پرامن انتخابات کیلیے 5 روز فوج تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

شفاف اور پرامن انتخابات کیلیے 5 روز فوج تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
شفاف اور پرامن انتخابات کیلیے 5 روز فوج تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2024

وفاقی کابینہ نے 8 فروری کو ہونے عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اب باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری  کردیا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق آئین کی شق 245 کے تحت ملک میں انتخابات کی نگرانی اور امن و امان قائم کرنے کے لیے فوج تعینات کی جائے گی۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیا جائے گی۔ اور اس کی تعیناتی کی مدت پانچ روز یعنی پانچ فروری سے دس فروری ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!