صحافی خالد جمیل کو عدالت نے پیکا مقدمے سے ڈسچارج کر کے بری کردیا

9 hours ago

صحافی خالد جمیل کو عدالت نے پیکا مقدمے سے ڈسچارج کر کے بری کردیا

ان کی گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی ٹیم نے اسلام آباد سے کی
صحافی خالد جمیل کو عدالت نے پیکا مقدمے سے ڈسچارج کر کے بری کردیا

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کیا تاہم عدالت نے مقدمہ ختم کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافی خالد جمیل کو ایک روز قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے گرفتار کیا تھا۔

این سی سی آئی اے نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس بارے میں مزید معلومات جلد ہی میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔

خالد جمیل کو اس سے قبل بھی سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل ‏اسلام آباد کے جج محمد مرید عباس نے آئین میں دئیے آزادی اظہارِ رائے کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے اور ناکافی شواہد کی بنا پر صحافی خالد جمیل کو مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیا ، تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 

 

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!