صحافی و وی لاگر وجاہت سعید غدار قرار

صحافی و وی لاگر وجاہت سعید غدار قرار

وجاہت سعید خان کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مہم شروع ہوگئی
صحافی و وی لاگر وجاہت سعید غدار قرار

Webdesk

|

29 Jan 2024

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور یوٹیوبر وجاہت سعید خان نے پاکستان کیخلاف ہرزرہ سرائی کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ملک غدار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے یوٹیوبر وجاہت ایس خان نے لکھا کہ ’سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے ہمیں فٹبالز اور خواجہ آصف دیا اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اس سے بہتر تو تھا کہ ہم 65 کی جنگ میں بھارت سے ہار جاتے اور یہ شہر اُن کے پاس چلا جاتا‘۔

واضح ہے کہ 65 کی جنگ میں بھارتی افواج پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئیں تھیں جس پر غیور عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑ کر انہیں شدید نقصان پہنچا کر اپنے وطن واپس بھیجنے پر مجبور کیا تھا۔

اس ٹویٹ کے بعد وجاہت ایس خان کے خلاف سوشل میڈیا پر ’غدار وجاہت‘ ٹرینڈ چلا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان میں ٹرینڈنگ میں آگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے وجاہت کو اس بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ سوچ اکیلے یوٹیوبر کی نہیں ہے بلکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی بھی یہی سوچ ہے۔

اسی کے ساتھ بیرون ملک مفرور صحافی معید پیر زادہ کا 28 جنوری کو کیا گیا ٹویٹ بھی پھر سے وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ اگر میرے والد زندہ ہوتے تو میں ان سے پوچھتا کہ آپ نے DOW میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد 1957 میں کسی مغربی ملک میں ہجرت کیوں نہیں کی؟‘۔

معید پیرزادہ نے لکھا کہ میں اپنے والد سے یہ بھی پوچھتا کہ ’آپ نے ہمیں ایسی جعلی شناخت کے تحت کیوں مبتلا کیا جس کا کوئی مستقبل نہیں؟‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!