شہباز شریف سپریم کورٹ سے نااہل ہونے جارہے ہیں، بڑا دعویٰ
Webdesk
|
23 Jan 2025
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کے ذریعے آزادی رائے کا گلا دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں اظہار رائے کی آزادی کا حق آئین میں دیا گیا ہے،ملک میں آگ لگی ہے مگر حکومت کو سوشل میڈیا کی پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر بات پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا سیل پر آکر رکتی ہے،پی ٹی آئی کے اراکین نے کمیٹی میں ان قوانین کی مخالفت کی ہے ۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو آمہ دار وزیراعظم ہونگے ،عادل بازئی کو سپریم کورٹ نے بحال کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائد شہباز شریف نے اپنا بیان حلفی جمع کروایا تھا،آزاد رکن کو کسی جماعت میں شامل ہونے کے لئے 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے،شہباز شریف کا بیان حلفی 19 تاریخ کو جمع کروایا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ایک ماہ تک سماعت کے دوران عادل بازئی کو نہیں بلایا ،عجلت میں نااہل کردیا گیا،اگر ن لیگ والا بیان حلفی ٹھیک بھی ہو تو ایک دن کی تاخیر سے جمع کروایا گیا تھاجس نوٹری پبلک کے دستخط اور مہر تھیان کا بیان ہے کہ وہ تو کبھی عادل بازئی سے ملے بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کی تصدیق کے لئے ٹری پبلک کا لائسنس ہونا ضروری ہے،عادل بازئی کے بیان حلفی کی تصدیق کرنے والے نوٹری پبلک کا لائسنس اس وقت منسوخ تھا،رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔
Comments
0 comment