شہباز شریف اور زرداری کی ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے پر اتفاق

شہباز شریف اور زرداری کی ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں کی ملاقات نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے گھر پر ہوئی
شہباز شریف اور زرداری کی ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے پر اتفاق

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے پنجاب و وفاق میں مشترکہ حکومت بنانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی تقریر اور حکومت میں شامل ہونے کی دعوت کے بعد سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور ہنگامی طور پر لاہور پہنچے۔

پیپلزپارٹی کے تین رہنما لاہور بلاول ہاؤس پہنچنے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ساتھیوں کے ساتھ آمد ہوئی۔

محسن نقوی کی رہائش گاہ پر دونوں جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور آصف زرداری نے آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پنجاب و وفاق میں حکومت سازی پر اتفاق کرلیا۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا اور کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کی لیے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے رائے پیش کی جائے گی جبکہ آئندہ ملاقات جلد کی جائے گی جس میں تمام تر معاملات کو  باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!