شہر بانو قریشی فیملی سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب دورے کی دعوت

شہر بانو قریشی فیملی سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب دورے کی دعوت

سعودی سفیر نواف المالکی کی خاتون افسر سے ملاقات
شہر بانو قریشی فیملی سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب دورے کی دعوت

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2024

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کو بطور 'شاہی مہمان' ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق سفارتکار نے بہادر پولیس افسر کو سعودی سفارت خانے میں ملاقات کے دوران مدعو کیا۔

 یہ دعوت اس وقت آئی جب اے ایس پی شہربانو نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا، جس نے عربی خطاطی کے پرنٹ والا لباس پہننے پر اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔

 سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں بتایا کہ سعودی حکومت ان کے اور ان کے اہل خانہ کے دورہ ریاض کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، جہاں ان کا استقبال شاہی مہمانوں کے طور پر کیا جائے گا۔

 قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی ملاقات میں اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو شاباش دی جب کہ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں قائداعظم میڈل دینے کی سفارش کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!