’ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں بھارت ملوث ہے‘

’ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں بھارت ملوث ہے‘

ایسے شواہد سامنے آگئے جس کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے
’ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں بھارت ملوث ہے‘

ویب ڈیسک

|

22 May 2025

شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈران حملے اور اُس میں ہونے والی دو بچوں سمیت تین افراد کی ہلاکت مین بھارت ملوث ہے۔

اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے۔

انہوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری ہندوستان کے زیرسرپرست دہشت گرد گروہ 'فتنہ الخوارج' پر عائد کرتے ہوئے اس بات کو مسترد کر دیا کہ اس واقعے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کا کوئی عمل دخل ہے۔  

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، "19 مئی 2025 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں معصوم شہری ہلاک ہو گئے۔

بعض حلقوں کی جانب سے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ یہ وحشیانہ حملہ ہندوستان کے زیر اہتمام فتنہ الخوارج نے منظم طریقے سے کیا ہے۔"

فوجی ترجمان نے اس واقعے کو "منظم ڈس انفارمیشن مہم"* قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔  

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "دشمن عناصر مسلسل شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی یہ چال مقامی آبادی اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ دونوں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔"

آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا کہ معصوم بچوں کی جان لینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔  

واضح رہے کہ کوآڈ کوپٹر کے ذریعے کیے گئے ڈرون حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار بچے شہید ہو گئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا اور متوفی کی تدفین سے انکار کرتے ہوئے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔  

پاک فوج نے اپنے بیان میں یقین دلایا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی اور ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!