شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
Webdesk
|
25 Nov 2024
کراچی: شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،اب قطار میں لگے بغیر شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات کے لیے جدید خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈکے حصول کے لیے کراچی میں خودکارمشین نصب کی جائے گی۔
جس سے لمبی قطاروں اورطویل انتظار کے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ کرسکے گا۔
شہری شناختی کارڈزبنانے کے لیے نادراخودکارمشین کے ذریعے قومی شناختی کارڈزکا انداراج، بائیومیٹرک، آئیرس، تصویراور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا۔
اسائل قومی آئی ڈی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کرسکیں گے۔کراچی خود کار مشین کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، نادراکی کیبن نما خودکار مشینوں کو ریلوے اسٹیشنز،ائیرپورٹس،شاپنگ مالز،تعلیمی اورسرکاری اداروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔
آئی ڈی کارڈ کی تجدید، ب فارم اور دیگر سہولیات خود کار مشین میں رجسٹرڈ کرانے کے بعد پندرہ سے تیس یوم میں ان کے گھر پہنچ جائیں گی۔
Comments
0 comment