شرپسندوں کیلئے اسلام آباد میں سی آئی اے بلڈنگ سب جیل قرار دیدی گئی

شرپسندوں کیلئے اسلام آباد میں سی آئی اے بلڈنگ سب جیل قرار دیدی گئی

چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شرپسندوں کیلئے اسلام آباد میں سی آئی اے بلڈنگ سب جیل قرار دیدی گئی

Webdesk

|

25 Nov 2024

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سیکٹر آئی 9 میں موجود کرائم انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کی بلڈنگ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں کو رکھنے کے لیے دارالحکومت پولیس کی کرائم انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کو سب جیل یا جوڈیشل لاک اپ قرار دے دیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!