شیخ مجیب ٹویٹ، عمران خان کا ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے انکار
ویب ڈیسک
|
31 May 2024
بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر پر ایف آئی اے ٹیم تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گی، بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف مواد کی تشہیر پر تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی، بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے ایف ائی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دوں گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف ائی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا شامل تفتیش نہ ہونے کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے، ایف ائی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تفتیش کر رہی ہے۔
Comments
0 comment