شیخ رشید کو مہنگے گیس اور بجلی کے بل موصول، ملک میں انقلاب کی نوید سنادی

شیخ رشید کو مہنگے گیس اور بجلی کے بل موصول، ملک میں انقلاب کی نوید سنادی

اب ملک میں فارم 47 یا 45 کی لڑائی نہیں بلکہ غریب کے زندہ رہنے کی لڑائی ہے، شیخ رشید
شیخ رشید کو مہنگے گیس اور بجلی کے بل موصول، ملک میں انقلاب کی نوید سنادی

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی بجلی اور گیس بل سے پریشان آگئے۔

عمران خان کے سابق اتحادی شیخ رشید نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ جب سے وہ چلے سے واپس آئے ہیں صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا کھاتے ہیں جبکہ اُن کا اسٹاف بھی وہی کھانا اگلے دن کھاتا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ انہیں ایک لاکھ 68 ہزار روپے بجلی جبکہ 1 لاکھ روپے گیس کا بل ملا ہے جبکہ اُن کے حلقے میں گیس کے اوسط بل 8 ہزار روپے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ایک وقت چولہا جلتا ہے، گیس کا بل ایک لاکھ روپے اور بجلی کا بل ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے کا آگیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ غریب کا چولہا بند ہونے کا اسے احساس نہیں ہے۔

شیخ رشید نے پاکستان چلانے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھیان دیں، گلے محلے میں انقلاب پک رہا ہے جس کے نتائج سنگین ہوں گے، اب ملک میں فارم 47 یا 45 کی لڑائی نہیں بلکہ غریب کے زندہ رہنے کی لڑائی  ہے۔

 

x.com

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!