سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلی ، علیمہ خان جیل میں، بڑی پیشگوئیاں

سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلی ، علیمہ خان جیل میں، بڑی پیشگوئیاں

حسن ایوب کے مطابق فروری کے آخر میں علیمہ خان اڈیالہ جیل میں ہوں گی
سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلی ، علیمہ خان جیل میں، بڑی پیشگوئیاں

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2026

اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور صحافی حسن ایوب المعروف راوی نے بانی پی ٹی ائی کی بہن علیمہ خانم اور سہیل آفریدی کے بارے میں بڑی پیشگوئیاں کر دی ہیں۔

عمران خان کی سزاؤں ایمان مزاری کی قبل از وقت گرفتاری کی پیش گوئی کرنے والے معروف صحافی حسن ایوب عرف راوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلد نئے وزیر اعلی کے لیے کسی کو تلاش کر لے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جس طرز سیاست پر چل رہے ہیں اس سے ان کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے اور وہ جلد وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹ جائیں گے۔

راوی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ فروری کے آخر تک علیمہ خان اڈیالہ جیل میں اپنی بھابھی یعنی کہ بشری بیوی کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے علیمہ خانم کو تیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جلد اپنی بھابی کے ساتھ ایک ہی بیرک میں موجود ہوں گی پھر دونوں دل کھول کر باتیں کر لیجئے گا۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نا اہلی کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ علیمہ خانم پر متعدد پرچے درج ہیں جن میں انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!