اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
آفتاب مہمند
|
26 Feb 2024
پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کی جائے۔
محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول اوقات میں موبائل فون کا استعمال طلباء کی پڑھائی پرمنفی اثرمرتب کرتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
طالب علموں کے علاوہ اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کے بھی موبائل استعمال پر پابندی ہوگی۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے، ایمرجنسی کی صورت میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈلائن یا اسکول ہیڈ سیل فون سے رابطہ کریں۔
محکمہ تعلیم نے مراسلے میں ہدایت کی کہ عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنے موبائل فون استعمال کر سکتا ہے، اس کے علاوہ تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔
Comments
0 comment