سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ 18 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ 18 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے 25 فروری کو ضلع ژوب میں ایک جامع کلیئرنس آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ 18 خوارج ہلاک

Webdesk

|

26 Feb 2026

ژوب: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں2  مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ 18خوارج کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24 فروری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں8  بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے 25  فروری کو ضلع ژوب میں ایک جامع کلیئرنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے ہوئے عناصرکی تلاش کیلئے کیا گیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا۔

سکیورٹی فورسز نے خواج کے ٹھکانوں کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج اس علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!