اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں برفباری کے بعد خوبصورت نظارے، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں برفباری کے بعد خوبصورت نظارے، ویڈیو دیکھیں

طویل عرصے کے بعد برفباری دیکھ کر اسلام آباد اور پنڈی کے شہری خوشی سے نہال ہوگئے
اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں برفباری کے بعد خوبصورت نظارے، ویڈیو دیکھیں

Webdesk

|

31 Jan 2024

طویل خشک موسم کے بعد بدھ کو راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی، جس کے بعد شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔

جڑواں شہروں میں برف باری اور بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) راولپنڈی نے ہل سٹیشن مری جاکر برفباری سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر پولیس نے 'کوئن آف ہلز مری' کی طرف جانے والے سیاحوں کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تفریحی وقت گزارنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار ہے۔

انہوں نے کہا، سی ٹی پی نے برف باری کے دوران ٹریفک کی ہموار اور محفوظ روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہل اسٹیشن میں ٹریفک انتظامات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ ٹریفک افسران کو تعینات کردیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!