اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو مشکوک سرگرمیوں پر فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
پاکستانی حکومت نے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

ویب ڈیسک
|
13 May 2025
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اہلکار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑ دے۔
اس فیصلے سے بھارتی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاجی مراسلے (démarche) کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار شنکر ریڈی چنتالا جاسوسی میں ملوث پایا گیا ہے۔
Comments
0 comment