سمندری طوفان کراچی سے مزید دور، شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم

سمندری طوفان کراچی سے مزید دور، شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
سمندری طوفان کراچی سے مزید دور، شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم

ویب ڈیسک

|

1 Sep 2024

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان اسنیٰ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا اور اب یہ شہر کے جنوب مغرب سے 370 کلومیٹر دور ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا رخ مڑنے کے بعد کراچی میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ختم ہوگیا، تاہم اتوار اور پیر کو درمیانی و ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کیا۔ جس کے مطابق اسنی کراچی سے 370، اورماڑہ سے 250 جبکہ گوادر سے اسکا فاصلہ 260 کلومیٹر ہوگیا ہے۔

الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سمندری نظام مزید مغرب، جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا، جس کے باعث بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، آواران، اوڑماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، پنجگور اور گرد و نواح میں اتوار کی رات تک بارش کا امکان ہے۔

الرٹ میں کہا ہے کہ طوفانی ہوائیں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار چلنے کیوجہ سے سمندر ناہموار ہے۔ جس کے باعث بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم ستمبر کی رات تک کھلے سمندر میں نہ جائیں جبکہ سندھ کے ماہی گیر اتوار سے سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!