سندھ حکومت کا 100 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا 100 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں سولر پارکس کے ذریعے ابتدائی طور پر 100یونٹس مفت مہیا کریں گے، اعلان
سندھ حکومت کا 100 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

سندھ کے وزیر برائے توانائی اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ کے الیکٹرک سے طے پایا ہے کہ 200 یونٹ تک بجلی کے بل والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کو سولر پر کسی قسم کے ٹیکس پر پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے موقف سے آگاہ کردیا، سولر پر کسی قسم کا ٹیکس نامناسب ہوگا اور پیپلز پارٹی اس کی مزاحمت کرے گی جبکہ سولر پر ٹیکس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے منتخب سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمان میں بھی اپنے تحفظات پیش کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سولر پارکس کے ذریعے ابتدائی طور پر 100یونٹس مفت مہیا کریں گے، کے الیکٹرک نے کراچی کی گنجان آبادیوں میں کرنٹ بلوں کی ادائیگی کی صورت میں کنکشن منقطع نہ کرنے اور مکمل ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے سینئر وزیر سعید غنی کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!