سندھ میں سیلابی ریلے سے تباہی

ویب ڈیسک
|
13 Sep 2025
سندھ کے ضلع جام شورو کے پہاڑی نالوں سے آنے والے تیز ریلے بولاخان اور قریبی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کیوجہ سے کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے، گھروں کا سامان بہہ گیا۔
شدید بارشوں کے بعد بجلی اور گیس کا نظام بھی بیٹھ گیا، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ لوگ اپنے بچوں اور سامان کو لے کر محفوظ جگہوں کی تلاش میں نکل پڑے ہیں۔
نوشہرو فیروز میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا، تاہم دریائے سندھ کے کنارے کئی مقامات پر خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے۔
سیہون اور لاڑکانہ کے درمیان کچے کے علاقے بھی زیرِ آب آچکے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
Comments
0 comment