سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کی عمران خان سے جیل میں تفتیش
ویب ڈیسک
|
10 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پولیس اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے نے سانحہ نو مئی سے متعلق 12 مقدمات کی تفتیش کی۔
تفصیلات کے مطابق بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اڈیالہ جیل میں ہونے والی تفتیش میں راولپنڈی پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم کے لاتعداد سوالوں کے جواب دئیے۔
تفتیش کا دوسرا روز کل ہوگا، مفصل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا پہلا دور مکمل ہوا ہے، تفتیش کے دوران بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق سوالات کئے گئے، 12مقدمات کے تفتیشی افسران نے تحریری سوالناموں سے مختلف سوالات بانی چیئرمین سے پوچھے، بانی چیئرمین نے جے ائی ٹی ممبران کو متعدد سوالات کے جواب دے دیئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی ائی سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے، جے آئی ٹی ممبران تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس پولیس لائنز روانہ ہوگئے۔
جے ائی ٹی تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرے گی، انسداد دہشتگردی عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی بناءپربانی چئیرمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع یا جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کرے گی۔
راولپنڈی پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کررکھا ہے۔
Comments
0 comment