سانحہ بابو سر، ایک ہی خاندان کے بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں برآمد

سانحہ بابو سر، ایک ہی خاندان کے بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں برآمد

ڈاکٹر سعد، بھتیجے اور بھابھی کی لاشیں لودھراں روانہ کردی گئیں
سانحہ بابو سر، ایک ہی خاندان کے بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

دیامیر میں  بابوسر کے مقام پر آنے والے سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر سعد اسلام کے 3 سالہ بیٹے کی لاش مل گئی جبکہ 9 سیاحوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر مقامی افراد نے بچے کی لاش دیکھی اور اطلاع دی۔

جی بی اسکاؤٹس نے بچے کی لاش نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق ڈاکٹر مشال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں روانہ کر دی گئی ہیں جو آج صبح پہنچ جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!