سانحہ بلوچستان، پانچ بچوں کی ماں کو گھر سے بھاگنا نہیں چاہیے تھا، سینیٹر جے یو آئی

سانحہ بلوچستان، پانچ بچوں کی ماں کو گھر سے بھاگنا نہیں چاہیے تھا، سینیٹر جے یو آئی

خاتون کو شوہر سے کوئی مسئلہ تھا تو عدالتیں موجود ہیں، سینیٹر عبدالشکور
سانحہ بلوچستان، پانچ بچوں کی ماں کو گھر سے بھاگنا نہیں چاہیے تھا، سینیٹر جے یو آئی

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

جمیعت علما اسلام کے سینیٹر عبدالشکور نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کو قتل کرنے کیخلاف پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد کی مخالفت کے بعد سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالشکور نے کہا کہ بلوچستان  واقعے پر قرارداد کے حق میں میں نے ووٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 بچوں کی والدہ کو گھر سے نہیں بھاگنا چاہئے اگر وہ شوہر سے خوش نہیں تھی تو خلع کیلیے عدالتیں موجود ہیں۔

عبدالشکور نے کہا کہ ہم یہاں قانون سازی کیلیے بیٹھے ہیں مگر حدود کا اختیار اللہ کا ہے جس نے تعین کردیا ہے اور اس کا اختیار بھی اللہ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا عتراض صرف یہ ہے کہ پانچ بچوں کی ماں گھر سے نہیں نکلتی۔ سینیٹر عبدالشکور نے کہا کہ میں اس قتل کی مذمت کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اس واقعے کو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!