سانحہ بلوچستان پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، مریم نواز

7 hours ago

سانحہ بلوچستان پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، مریم نواز

دلخراش واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
سانحہ بلوچستان پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک

|

21 Jul 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک بیٹی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے 'ایکس' پیغام میں کہا کہ اس دلخراش واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اس واقعے کو "پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ" قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ظلم ناقابلِ معافی ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاستی قانون سے بالاتر کوئی بھی رسم، روایت یا سوچ قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں انصاف کے تقاضوں کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!