سانحہ ڈیگاری، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

سانحہ ڈیگاری، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

خاتون کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا
سانحہ ڈیگاری، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیگاری کے علاقے میں پیش آنے والے غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے ہولناک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

دورانِ سماعت مقتولہ بانو کی والدہ گل جان بی بی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

قبل ازیں گل جان بی بی نے اپنی بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیا تھا اور اس سے قبل مبینہ قاتلوں کی رہائی کے لیے اپیل بھی کی تھی۔ ان کے اس بیان نے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا۔

پولیس نے اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے 11 کی گرفتاری کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب عدالت نے دو روز قبل سردار شیر باز ستکزئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!