سانحہ ڈیگاری، سپریم کورٹ نے جرگوں کو غیر قانونی قراردیا تو کیوں چل رہے ہیں؟ سینیٹر فیصل سبزواری

سانحہ ڈیگاری، سپریم کورٹ نے جرگوں کو غیر قانونی قراردیا تو کیوں چل رہے ہیں؟ سینیٹر فیصل سبزواری

جن لوگوں نے خاتون اور مرد کو قتل کیا وہ ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا سکتے تھے، سینیٹ میں اظہار خیال
سانحہ ڈیگاری، سپریم کورٹ نے جرگوں کو غیر قانونی قراردیا تو کیوں چل رہے ہیں؟ سینیٹر فیصل سبزواری

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قبائلی روایات نہیں ہوسکتیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ بلوچستان واقعہ اس لئے یہاں ڈسکس ہورہا ہے کہ اس کی ویڈیو آگئی۔ انہوں نے کہا کہ 2019میں سپریم کورٹ نے جرگہ کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے، اگر سپریم کورٹ نے جرگے ختم کردئیے ہیں تو پھر کیوں ملک میں یہ جرگے چل رہے ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ جن لوگوں نے خاتون اور مرد کو قتل کیا وہ ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا سکتے تھے کیونکہ پاکستان میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام کرنے پر سزائیں دینے کا قانون موجود ہے۔

فیصل سبزاوری نے کہا کہ جرگہ اس ملک کے قانون کے تحت غیرقانونی ہے ، غیرت کے نام پر کسی کو کوئی بھی قتل کردیا جاتا ہے، اس ملک کے حاضر سروس جج کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہم خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں اس مرد اور عورت کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، سزا صرف ریاست دے سکتی ہے، قانون دے سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!