سانحہ نو مئی اور تشدد کرنے والوں کو بھولنے نہیں دیں گے، وزیراعظم
Webdesk
|
9 May 2024
پاکستان میں آج (جمعرات) 9 مئی 2023 کو ہونے والے پرتشدد حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔
گزشتہ سال 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی کرپشن کیس، القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد کئی فوجی اور سول تنصیبات کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنای تھا۔
راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر، لاہور میں جناح ہاؤس، پی اے ایف بیس میانوالی، اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے دفتر سمیت فوجی اداروں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کل 102 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں 9 مئی کے ملزمان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم 23 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
نو مئی کا سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی کو "ہمارے مقدس وطن کے تقدس پر حملہ" کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہمارے قومی فخر اور غیرت کی علامتوں پر حملہ کیا گیا بلکہ ہمارے مقدس وطن کے تقدس پر بھی حملہ کیا گیا۔
Comments
0 comment