سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں، پشاورہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا
مخصوص نشستوں پر 13 مارچ تک حلف برداری نہیں ہوگی، پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم
آفتاب مہمند
|
7 Mar 2024
پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔
تفصیلات ک مطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نئے منتخب ہونے والے اراکین سے 13 مارچ تک حلف نہ لیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے تمام غیر حاضر فیریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
Comments
0 comment