سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ کالعدم

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ کالعدم

ویب ڈیسک

|

6 May 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے حصے کے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بینچ نے سنی اتحاد کونسل کے حصے کے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ سیاسی جماعتیں اپنے تناسب سے تو نشستیں لے سکتی ہیں، باقی انہیں کیسے مل سکتی ہیں؟

انہوں نے پوچھا کہ کیا باقی بچی ہوئی نشستیں بھی انہیں دی جا سکتی ہیں قانون میں ایسا کچھ ہے؟ اگرقانون میں ایسا نہیں تو پھر کیا ایسا کرنا آئینی اسکیم کے خلاف نہیں؟  

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!