سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا خوف، مظاہر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت س استعفیٰ دے دیا

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا خوف، مظاہر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت س استعفیٰ دے دیا

مظاہر نقوی نے اپنا استعفی صدر مملکت کو ارسال کردیا
سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا خوف، مظاہر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت س استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات تھے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جب کہ جسٹس مظاہر نے آج اسی سلسلے میں کونسل کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔

اپنے جواب میں مظاہر نقوی نے تمام الزامات کو مسترد جبکہ جائیدادوں کی تفصیلات انکم ٹیکس گوشواروں میں جمع کروانے کا تذکرہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!