سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

کیس کی سماعت 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔
سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

Webdesk

|

20 Jan 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ججز کمیٹی نے روسٹر جاری کردیا.جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس شاہد بلال حسن بھی آٹھ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہیں، کیس کی سماعت 27  جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28  جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا.

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!