سپریم کورٹ کا سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ کا سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں
سپریم کورٹ کا سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

Webdesk

|

25 Apr 2024

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شہر میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کا بل سینئر افسر کو بھیجیں، اس کی جیب سے اخراجات وصول کریں، جو لوگ پیدل چلتے ہیں ان سے پوچھیں کس تکلیف میں ہیں۔

 انگریزوں کے زمانے کے درختوں کے سائے میں لوگ بیٹھتے ہیں ثواب تو انگریز کما رہے ہیں، چیف جسٹس  نے حکم دیا کہ کے ایم سی کی جو سڑکیں ہیں انہیں تجاوزات سے صاف اور  اس بارے میں رینجرز کو ہدایت کردی جائے۔

بعدازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے، تمام متعلقہ اور سکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کی ہدایت کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!