سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے گئے خط پر دفتر خارجہ کا ردعمل
سپریم کورٹ سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے، کوئی کمنٹس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک
|
31 May 2024
سپریم کورٹ کا یو کے ہائی کمیشن کو لکھے گئے خط پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی۔
ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے ، بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہنا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاروں کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے جب بھی اس طرح کے کمنٹس پاس کریں، مجھے اس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے کہ دفتر خارجہ نے کوئی ایڈوائس دی ہوں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے جو ریمارکس دیئے اس پر بات نہیں کرونگی،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مختلف مواقع پر دہشت گردی کے ثبوت فراہم کیے، پرسوں کی میٹنگ میں بشام حملے کے شواہد پیش کیے گئے۔
Comments
0 comment