سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیس کو ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیس کو ڈی لسٹ کردیا

رجسٹرار سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیس کو ڈی لسٹ کردیا

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2025

سپریم کورٹ نے سیویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے زیر سماعت کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 20 اور 21 جنوری کیلئے ملٹری کورٹس کیس ڈی لسٹ کیا گیاہے جس کی وجہ سات رکنی آئینی بنچ کے ممبر جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم دستیابی ہے۔

دوسری جانب آئینی بینچ کی نظرثانی شدہ کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں. اسکے علاوہ بنچ میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

کاز لسٹ کے مطابق آئینی بنچ میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز ازخود نوٹس، طلبہ یونینز پر پابندی کیخلاف کیس اورمبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!