سرکاری حج اسکیم میں شہریوں کی عدم دلچسپی، 60 ہزار سے بھی کم درخواستیں موصول
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2023
سرکاری حج اسکیم میں شہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث اب تک 60 ہزار سے بھی کم درخواستیں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف 59 ہزار 328 شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جو حج پر جانا چاہتے ہیں۔
رواں سال پاکستان کو 1 لاکھ 80 ہزار عازمین کا کوٹہ ملا ہے، جس میں سے سرکاری حج کا کوٹہ 89 ہزار 605 جبکہ باقی ایک لاکھ سے زائد پرائیوٹ جائیں گے۔
شہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث حکومت نے حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں بائیس دسمبر تک توسیع بھی کی ہے تاہم شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔
حکومت نے شہریوں کی دلچسپی کیلیے میڈیا پر تشہیری مہم اور اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کیے ہیں۔ ماہرین کا مانناہے کہ مہنگائی کی وجہ سے شہری درخواستیں جمع کروانے میں عدم دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔
Comments
0 comment